پشاور،پانامہ لیکس،ڈسٹرکٹ اسمبلی میں مذمتی قراردادلانے پرشدید ہنگامہ ،گونواز گونواز ،رو عمران رو کے نعرے

بدھ 6 اپریل 2016 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ اسمبلی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکے خاندان پر پانامہ لیکس کے حقائق سامنے آنے پر مذمتی قراردادپیش ہوتے ہنگامہ کھڑاہوگیا، گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعروں سے اسمبلی ہال گونجا اٹھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور کا اجلاس کنوئیر قاسم علی شاہ کے زیر صدرات منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مینا خان آفریدی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکے خاندان پانامہ لیکس کے حقائق سامنے آنے پرمذمتی قرادرد ایوان میں پیش کی جس میں کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور انکے خاندان نے عوامی پیسے لو ٹ باہر ممالک میں پنے اثاثہ بنائے جو بڑا گناہ ہیں شریف خاندان کی آٹھ کمپنیاں باہر کام کر ہی ہیں عوام کا پیسہ کسی طر ح باہر منتقل کیا گیا اس کی تفصیلات سامنے لائے جائے پاکستان میں لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں اور حکمران پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں آئس لنڈ کے وزیر اعظم نے اپنا استعفیٰ دیا ہیں میاں صاحب بھی فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائے اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکین کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی اور گالی گلوچ ہوئی بعداز نائب ناظم نے ضلعی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں