کوئی جبر و تشدد عوام کے زہنوں دلوں سے بھٹو خاندان کے افکار کو نہیں مٹا سکتا،ہمایون خان

صوبے کے عوام نے شہید بھٹو کی برسی تقریبات منعقد ،بڑی تعداد میں شریک ہوکر اپنی والہانہ عقیدت کا ثبوت دیا

بدھ 6 اپریل 2016 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے برسی کے موقع پر تمام کابینہ ،ڈویثرنل، ضلعی ،ونگز صدور،کارکنوں اور زیلی تنظیموں کی بھر پور طریقے تقریبات اور سمینارزمنعقد کرنے اور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیالوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوکر اپنی والہانہ عقیدت کا ثبوت دیا ہے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ اور اسے رواں دواں رکھنے کے مشن کو پورا کرنے کے لئے تجدید عہد کیا ہے اس وقت ملک میں جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مدبرانہ اور فہم و فراست پر مبنی سیاست کی بدولت ہے جنوں نے شہید بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے پالیسی کے مشن کو اگے بڑھاتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت کی داغ بیل ڈالی،انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے برسی کے موقع پر جیالوں نے ان کو عظیم و زبردست خراج عقیدت پیش کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں پارٹی کے جواں قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے ہر دل عزیز اور مقبول رہنما ہے جن کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کریگا پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ،متحرک اور فعال ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں