پانامہ لیک کا معاملے اب نہیں دبیگا، حالات ایسے ہیں لمبے دھرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی،عمران خان

تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جدوجہد میں سب سے آگے تھی اور رہے گی،احتساب کمیشن میں تمام مسائل ختم کردیئے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 6 اپریل 2016 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیک کا معاملے اب نہیں دبے گا۔ اب حالات ایسے ہیں کہ لمبے دھرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں نیا احتساب ایکٹ لانے کا اعلان کردیا۔پشاور وزیراعلیٰ ہاوس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان کا وقت آگیا ہے۔

پانامہ لیک کا معاملے اب نہیں دبے گا۔ دنیا بھرمیں پاناما لیکس پر آزادانہ تحقیقات ہورہی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات ایسے ہیں کہ لمبے دھرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جدوجہد میں سب سے آگے تھی اور رہے گی۔عمران خان نے خیبرپختونخوا میں نیا احتساب ایکٹ لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا صوبے میں پولیس ایکٹ بھی لے کر آرہے ہیں جس کے بعد قانون کیمطابق کام ہوگا۔

(جاری ہے)

اوراقتدارمیں رہ کرکوئی اپنے بزنس کوفائدہ نہیں پہنچاسکے گا احتساب کمیشن کی فائنل رپورٹ پہلے کابینہ پھراسمبلی میں جائیگی۔ احتساب کمیشن میں تمام مسائل ختم کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ریفارمز پر بہت کام ہورہاہے چاہتے ہیں خیبرپختونخوا کی پولیس آزادانہ کام کرے۔ پوسٹنگ ٹرانسفرکے ذریعے کنٹرول نہیں کیاجاسکے گا۔۔ خیبرپختونخوا پولیس کوغلامی نہیں خودمختاری دیناچاہتے ہیں۔۔ ہماراپہلاانٹراپارٹی الیکشن ٹھیک نہیں ہوا۔۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خواتین تحفظ بل کومتنازعہ نہ بنایا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں