کے پی کے حکومت عوام کی خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، ڈاکٹر امجد علی

بدھ 6 اپریل 2016 15:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور دوسری جماعت سے کارکنان جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے۔

82 کے علاقہ شلہنڈ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات نے اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران وکارکنان اورمعززین علاقہ بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر امجد علی نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ علاقے میں عوام کی خدمت کرنے میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اصلاحاتی پروگرام کے تحت صوبے سے لوٹ مار، رشوت ستانی اوربے انصافیوں کاتدارک کیاہے حالانکہ ماضی میں سرکاری نوکریاں رشوت لیکر فروخت کی جاتی تھیں اور پیسوں پر لوگوں کے تبادلے ہوتے تھے۔سابقہ دورحکومت میں اپنوں کو نوازاگیا اورمیرٹ کی دھجیاں بکھیر ی گئیں اس کے برعکس موجودہ صوبائی حکومت نے 26 ہزار اساتذہ کو میرٹ کے مطابق بھرتی کیا جبکہ پولیس اورپٹور کے سسٹم میں بہتری لائی گئی ہے ۔

اسی طرح ہسپتالوں میں عوام کو مفت اور بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی بدولت عوام کوکافی ریلیف ملاہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مثالی قانون سازی کرکے تایکی روایات کاخاتمہ کیاہے اورصوبائی حکومت پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوام کے تمام مسائل کے حل کے لئے پوری طرح کوشاں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں