احتساب کمیشن نے شانگلہ اکاوٴنٹس آفس کے سینئر آڈیٹر کے خلاف یفرنس دائرکردیا

بدھ 6 اپریل 2016 15:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے شانگلہ اکاوٴنٹس آفس کے سینئر آڈیٹر عمر حیات کے خلاف کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنانے پریفرنس دائرکردیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزکے مطابق سینئر آڈیٹر ڈسٹرکٹ اکاوٴنٹس آفس شانگلہ عمرحیات ولد مسافر خان کے خلاف خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے ایک ریفرنس دائر کر دیا ہے جن پر اپنے اوراپنے اقرباء کے نام پربھاری اثاثہ جات بنانے جو ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے کے ذریعے کرپشن کرنے کے الزامات ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم بنیادی طورپر ضلع شانگلہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس کے معاشی حالات نہایت کمزورتھے تاہم دوران سرکاری ملازمت اس نے بڑی دولت بنائی اس کا وہ مناسب طور پر حساب بھی نہیں دے سکتا۔ان کے قانونی اثاثہ جات میں دیگر کے علاوہ پلاٹس، بنگلے ، ہوٹلز ،انشورنس پالیسیوں میں سرمایہ کاری ،گاڑیوں کی خریداری کے کاروبارمیں سرمایہ کاری اورمختلف بنک اکاوٴنٹس میں بھاری بنک ٹرانزکشنز شامل ہیں جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں