شہید بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی کوچوں اور بازاروں کی رونق بنا دیا،محمداکبرخان

منگل 5 اپریل 2016 16:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) پیپلز لائرز فورم پشاورکے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی تقریب جمیل کمر ایڈوکیٹ کے زیر صدارت نیو ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر محمد اکبر خان ایڈوکیٹ تھے جس میں انصاف لائرز،مسلم لائرز،نیشنل لائرز،جسٹس لائرز خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبران اور دیگر کارکنوں اور وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے صوبائی صدر محمد اکبر خان،ولی خان ایڈوکیٹ ،جمیل کمر ،اسماعیل خان ،گوہر رحمان خٹک،احسان خان،جمیل خان ورسک،وحید خان،میاں فضل خان،سید بٹ،خضرحیات،مسرت حسین ،اور دیگر وکلاء نے خطاب کیا ، برسی تقریب میں شہید ذولفقار علی بھٹو کو اْن کے ملک و قوم کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کے ترقی خوشحالی امن کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اکبر خان نے کہا کہ شہید بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی کوچوں اور بازاروں کی رونق بنا دیا شہید بھٹو کو کوئی بھی جبر و تشدد عوام کے زہنوں سے دلوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار کو نہیں مٹا سکتا ہم اپنے شہیدوں کے لہواور شہداء کی قربانیوں کو رائیگا ں نہیں جانے دیں گے اپنے قائد کی طرح ہم بھی اصولوں پر مرمٹیں گے ملک میں تمام اقلیت ،ہر محنت کش ،مزدور کسان اور نو جوان بھٹو ہے آج پورا ملک بھٹو ہے ہم شہید بھٹو کی عظیم قربانیاں جو ملک و قوم کے لئے دی سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہے ،انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے انتہائی کم عرصے میں بڑے عظیم کارنامے انجام دیئے ہیں جن کی بدولت ملک کے عوام کے دلوں میں آج بھی انکی حکمرانی ہے جو صدیوں تک رہے گی شہید بھٹو نے 1973کے سانحے کے بعدہاری ہوئی قوم کو نیا حوصلہ دے کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی بھٹو شہید نے کہا ہم گھاس کھا کر گزارا کرلیں گے مگر ایٹمی صلاحیت حاصل کرکے رہے گے اسی جذبے کے ساتھ شہید بھٹو نے ہمت کے ساتھ ایٹمی صلاحیت کے حصول کی جدجہد تیز کی اور پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منظم و فعال ہے ہم تمام اقلیتی برادری کے جیالے عہد کرتے ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پایا تکمیل تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں