پشاور،چھ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ترقیاں دیدی گئیں

پیر 4 اپریل 2016 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخواحکومت نے محکمانہ سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر چھ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایگزیکٹیو/ لیگل ۔بی ایس۔17 )کوفوری اورباقاعدہ طورپر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (بی ایس۔

(جاری ہے)

18 ) کی سطح پر ترقیاں دیدی ہیں۔ترقی پانے والے افسران میں محمد ایاز ،عبدالعزیز آفریدی، جاوید اقبال، حبیب اﷲ، ساجد خان اورشیر احمد شامل ہیں۔ مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے۔ اس امر کااعلان اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں