چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے دو جوڈیشنل افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پیر 4 اپریل 2016 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے دو جوڈیشنل افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سول جج کم جوڈیشنل مجسٹریٹ ہنگومسٹر عبدالباسط کوتبدیل کرکے بحیثیت سول جج / علاقہ قاضی سوات ان کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ سول جج کم جوڈیشنل مجسٹریٹ پٹن(کوہستان)مسٹر عیسیٰ خان کاتبادلہ کرکے ان کی تعیناتی بحیثیت سول جج/ علاقہ قاضی سوات کی گئی ہے۔

مزید برآں سول جج کم جوڈیشنل مجسٹریٹ کوہاٹ اشفاق احمد ہفتے میں تین دن ہنگو کے دورے کرکے سول جج کم جوڈیشنل مجسٹریٹ عبدالباسط کی عدالت کے مقدمات کو نمٹائیں گے اور CJ/JM ہنگو / مسٹر محمد عمران الفاروق ،موصوف عبدالباسط کی جگہ ٹل کے دورے کریں گے جبکہCJ/MJ الپوری شانگلہ افتخار احمد ہفتے میں تین دن پٹن کوہستان کے دورے کرکے CJ/MJ عیسیٰ خان کی خالی عدالت کے کیسز و نمٹائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں