خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے عملہ کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگا نے سے ایگریکلچر یو نیو رسٹی کے بی بی اے کا طالب علم جاں بحق

گا ڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں‘ مشتعل طلباء کی توڑ پھوڑ پولیس کاطلباء پر لاٹھی چا رج اور آنسو گیس کا استعما ل ‘ متعدد طلباء کی حالت خراب ہو گئی

پیر 4 اپریل 2016 22:28

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے عملہ کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگا نے سے ایگریکلچر یو نیو رسٹی کے بی بی اے کا طالب علم جاں بحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء ) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگا نے سے ایگریکلچر یو نیو رسٹی کے بی بی اے کا جو اں سا لہ طالب علم جاں بحق ہو گیا مقتول کے ورثاء اور یونیو رسٹی کے طلباء نے لا ش کو یو نیو رسٹی روڈ پر رکھ کر احتجا جی مظاہر ہ کیا روڈ کی بند ش کی وجہ سے ٹریفک کا نظا م بری طر ح متا ثر ہوا اور گا ڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئی جبکہ پولیس نے طلباء پر لاٹھی چا رج اور آنسو گیس کا استعما ل کر تے ہو ئے مظا ہرین کو مشتعل کر دیا پولیس رپو رٹ کے مطابق گزشتہ روز ایگریکلچر یو نیو رسٹی کے بی بی اے ڈیپا رٹمنٹ کا طالب علم بھادر خان ولد سید بھادر سکنہ مر دان حال یو نیو رسٹی ہا سٹل کسی حالت اچا نک خرا ب ہو گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈا کٹروں کی مبینہ غفلت اور غلط انجکشن لگا نے سے وہ جاں بحق ہو گیا جس پر یو نیو رسٹی کے طلباء اور مقتول کے ورثاء نے لا ش کو یو نیو رسٹی روڈ ہسپتال کے مین گیٹ کے سا منے رکھ کر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجا جی مظا ہر ہ کیا محمد ریا ض اور دیگر طلبا ء کا کہنا تھا کہ کے ٹی ایچ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھا در خان کو غلط انجکشن لگایا ہے جس کی وجہ سے انکی مو ت واقع ہو ئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نائٹ شفٹ کے ڈاکٹروں کو فوری طور پر معطل کر دیا جا ئے طلبا ء نے توڑ پھو ڑ بھی کی جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس بھی چھوڑا جس سے متعدد طلباء کی حالت خرا ب ہو گئی تاہم بعدا زاں مظاہرین نے مظاہر ہ ختم کر کے واپس چلے گئے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھو ل دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جا نب ہسپتال زرائع کے مطابق جاں بحق ہو نے والے طا لب علم نے نشہ آور گو لیاں کھا ئی تھی جس کی وجہ سے انکی مو قت واقع ہو ئی ہے تاہم پولیس نے لا ش کو پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج منتقل کر دیا ہے رپو رٹ آنے کے بعد اصل حقا ئق سا منے آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں