پشاور ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی
تازہ ترین : 1

پشاور ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل۔2016ء)ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی،مختلف تقاریب اورسیمینار کاانعقاد بھی کیاگیا۔جس میں صوبائی قائدین نے شہید زوالفقار بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا پشاور شہر کے مختلف مقامات سٹی اور دسٹرکٹ لیول پر تقاریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی قائدین کے ساتھ ساتھ جیالوں نے بھر پور تعداد میں شرکت کی.برسی کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہناتھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لئے قربانی دی اور ملکی سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر عوام کے درمیان لائے اور عوامی حکمرانی پر زور دیا۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 20:51:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں