پی کے 19 میں واپڈاکی جانب سے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کانوٹس لے لیا

پیر 4 اپریل 2016 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد عمرزئی نے ضلع چارسدہ اور باالخصوص پی کے 19 میں واپڈاکی جانب سے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ پی کے 19 سمیت چارسدہ کے دیگر علاقوں میں بلنگ ریکوری ہونے کے باوجود واپڈاکی جانب سے علاقے میں لوڈشڈنگ کا طویل سلسلہ جاری ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں واپڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی کے۔ 19 میں بلنگ ریکوری کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کامطالبہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی واپڈ اکی کئی کئی گھنٹوں پرمشتمل لوڈشیڈنگ تشویشناک ہے جس سے علاقے کے عوام کرب میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واپڈاحکام کو ہدایت کی کہ پی کے۔ 19 کواپنے کوٹے کے حساب سے بجلی کی تواتر سے فراہمی یقینی بنائیں۔

ارشد عمرزئی نے کہا کہ پی کے 19 کے عوام کے صبر کاامتحان نہ لیاجائے جن کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ نے اجیرن کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیاگیا تو مستقبل میں عوامی احتجاج کو روکنا نہ صرف مشکل ہوگا بلکہ اس سے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کابھی اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں