دی سٹی سکول حیات آباد میں شجرکاری سے متعلق تقریب

پیر 4 اپریل 2016 11:56

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء )دی سٹی سکول حیات آباد کیمپس کے زیر انتظام ”بلین سونامی ٹری پراجیکٹ ‘کی تقریب کا اہتمام کیا گیا‘ فاسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں طالبات نے درختوں اور پودوں کے ماحول پر اثرات کے حوالے سے نظمیں‘ ٹیبلو اور خاکے پیشکیئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیراعلیٰ کے مشیر اشتیاق ارمڑمہمان خصوصی تھے ،اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ بچوں کو سرسبز ماحول کے حوالے سے باخبر رکھنا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا کیلئے بچوں میں شعور بیدار کرناقابل تحسین ہے‘ ماحول کو صاف اور تروتازا رکھنے میں معاشرے کے ہر فرد کو اپناکرداراداکرناہوگااس موقع پر سکول کے بچوں نے نئے پودے لگاکر بلین سونامی ٹری پراجیکٹ میں حصہ ڈالا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں