جی پی ایس بدرگہ نمبر2جمرود میں تقسیم انعامات تقریب

پیر 4 اپریل 2016 11:56

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء )گورنمنٹ پرائمری سکول بدرگہ نمبر 2جمرود میں سالانہ نتائج کی مناسبت سے تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیاگیا ،مہمان خصوصی الحاج شاہ جی گل آفریدی کے سیکرٹری حاجی عبدالواحد آفریدی ایجنسی ایجوکیشن آفیسر عبدالرؤف آفریدی نے تقریب کی صدارت کی‘ تقریب میں سکول ہذاکے تعلیمی اصلاحی جرگہ کے ممبران ‘والدین‘ا ساتذہ کرام ‘نجی تعلیمی اداروں کے سٹاف ‘علماء کرام ‘مختلف سکولوں کے طلباء اورقبائلی زعماء کے علاوہ ایف آر پی پشاور کے ممتاز ماہر تعلیم محمدعثمان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

حاجی عبدالواحد آفریدی‘ ایجنسی ایجوکیشن آفیسر عبدالرؤف آفریدی اور تعلیمی اصلاحی جرگہ چیئرمین خلیل الرحمن نے اپنے اپنے خطابات میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تعلیم انسانی زندگی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے آج وہی اقوام دنیاپر راج کررہی ہیں جو تعلیم کی اہمیت کا ادراک کرچکی ہیں‘ انہوں نے مزیدبتایاکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔مقررین نے والدین پر زور دیاکہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی خاطر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں