محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام دوروزہ تھیڑورکشاپ اختتام پذیر
تازہ ترین : 1

محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام دوروزہ تھیڑورکشاپ اختتام پذیر

پشاور ۔ 04 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اپریل۔2016ء )محکمہ ثقافت اور پختونخوا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی وفروغ کے حوالے سے رچ پراجیکٹ کے تحت فقیر آباد میں دوروزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی۔ دو روزہ تھیٹر ٹریننگ میں کالج طلباء کو تھیٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی، پختونخوا آرٹس کونسل نے ضلع پشاور میں تھیٹر کے حوالے سے 9ورکشاپس مکمل کرلیے ہیں۔

پہلی تربیتی ورکشاپ دلہ زاک ‘ دوسری میاں گجر تیسری خزانہ‘ چوتھی سوڑیزئی پایاں‘ پانچویں دوران پور‘ چھٹی چمکنی‘ ساتویں بازیدخیل‘آٹھویں پہاڑی پورہ میں منعقد ہوئی پروگرام منیجر عرفان درانی نے ورکشاپ کی نگرانی کی جبکہ نعمان رؤف اور شہباز سراج نے ٹرینزکی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے ورکشاپ کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے طلباء کو دوگروپوں میں تقسیم کیاگیا ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایچ ڈی ا و کے چیف ایگزیکٹیو انور اقبال ایڈووکیٹ نے پندرہ طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 11:56:42

اپنی رائے کا اظہار کریں