کرم ایجنسی ٗ افغان علاقے میں طالبان اور داعش کے دہشتگردوں کی موجودگی پر پاکستانی حکام نے قبائیلی کو متحرک کر دیا
دولت اسلامیہ اور ٹی ٹی پی جنگجو چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث ہیں ٗمقامی لوگوں کی گفتگو علاقے کے عمائدین نے اظہار یک جہتی کیلئے پیرا ملٹری فورسز کو چاربھاری مشین گنز اور گولہ بارود دیا ہے ٗرپورٹ
اتوار 3 اپریل 2016 15:02
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) کرم ایجنسی کی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دولت اسلامیہ کے دہشتگردوں کی موجودگی پر تشویش میں مبتلا پاکستانی حکام نے خطرے سے نمٹنے کیلئے قبائلیوں کو متحرک کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز پارا چنار میں اپنی پوسٹوں سے سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف بھاری گولہ باری کر رہی ہیں ٗ انتظامیہ نے علاقے کے رہائشیوں کوہدایت کی ہے کہ وہ رات کو چوکنا رہیں۔
پارا چنار کے ایک رہائشی نے بتایا کہ پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ دولت اسلامیہ اور ٹی ٹی پی (سجنا گروپ) افغان صوبے پکتیا کے علاقے کیماتی میں اپنی پناہ گاہوں سے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔(جاری ہے)
حال ہی میں پکتیا سے ملحقہ پاکستانی علاقوں بورکی اور کیرلاچی میں دوسیکیورٹی پوسٹوں پر حملہ کیا گیا۔داعش نے افغان صوبے ننگرہار کے کچھ اضلاع میں اپنا کنٹرول قائم کر لیا ٗپشاور میں ایک سیکیورٹی افسر نے کرم میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملے کی تصدیق کی۔
بورکی کے ایک مقامی شخص کے مطابق حکام نے بتایا کہ دولت اسلامیہ اور ٹی ٹی پی جنگجو چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر بورکی اور کیر لاچی میں لوگ پچھلے ایک مہینے سے رات کو چوکنا رہ رہے ہیں۔’محتاط رہنے کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے اظہار یک جہتی کیلئے پیرا ملٹری فورسز کو چاربھاری مشین گنز اور گولہ بارود دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، کرم ملیشیا کے کمانڈنٹ اور نائب پولیٹیکل ایجنٹ نے خطرے کے خلاف مقامی لوگوں کو متحرک کرنے کیلئے گزشتہ روز پارا چنار کے قریب توری، بنگش اور منگل قبائل کے عمائدین سے ملاقات بھی کی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لوگوں کو بلا معاوضہ اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ایڈوائزر وفاقی محتسب
گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی
وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کا مردان میڈیکل کمپلکس کا دورہ
یوای ٹی پشاورمیں بائیو گیس ٹیکنالوجی کے موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد
انسداد پولیو مہم، مردان میں 2 سے 6 مئی تک ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ..
یورین کلچر ٹسٹ کے چارجز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی معلومات بے بنیاد اور غلط ہیں، انتظامیہ ..
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
پاک چین دوستی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے
باڑہ، شلوبر شین ڈھنڈ میں کمرہ منہدم ہونے سے 2 افراد شدید زخمی
خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن ..
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات