قبائلی علاقہ کو ہستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ 1969 نافذ العمل کر دیا

ہفتہ 2 اپریل 2016 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقہ کو ہستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ 1969 نافذ العمل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کو ہستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ سے متعلق گزشتہ روز پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والی خبر پر گورنر ہاؤس پشاور کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے اکتوبر 2015 میں صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقہ کو ہستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کیلیے اس وقت کے گورنر سے سفارش کی گئی جسے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بجھوا دیا گیا۔

بعد ازاں 2016 میں،صدر مملکت کی منظوری سے، صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقہ کو ہستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت نے کسٹم ایکٹ 1969 نافذ العمل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں