پشاور،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، افسر کے قتل میں ملوث دوسرا ٹارگٹ کلر گرفتار

ہفتہ 2 اپریل 2016 11:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 اپریل۔2016ء) پشاور میں حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث دوسرے ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ٹارگٹ کلر میکائیل کو حیات آباد سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق میکائیل نے اپنے دوسرے ساتھی حارث نسیم کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ حساس ادارے کے افسرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کو واقعے کے چند روز بعد گرفتار کر لیا جس نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھی کی نشاندہی بھی کی۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی میکائیل کو بھی حیات آباد سے گرفتارکر لیا۔ حساس ادارے کا مقتول افسر ٹارگٹ کلر کا چچا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں