پشاور ،باچا خان چوک سے مشتبہ ٹارگٹ کلر گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاور ،باچا خان چوک سے مشتبہ ٹارگٹ کلر گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے باچا خان چوک سے ایک مشتبہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ۔ ملزم پولیس کو مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک مشتبہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر 2014 میں رنگ روڈ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی تاہم پولیس کی کارروائی میں ملزم کا ساتھی ہلاک ہو گیا تھااور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/04/2016 - 13:19:31

اپنی رائے کا اظہار کریں