پشاور میں چوہوں کے سرکی قیمت مقرر
میاں محمد ندیم جمعہ 1 اپریل 2016 12:04
پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01اپریل۔2016ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر سے چوہوں کے خاتمے کے لیے ان کے 'سر کی قیمت' مقرر کردی ہے-ضلعی ناظم پشاور محمد عاصم خان کی سربراہی میں اس مسئلے کے حل کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جہانگیر خان، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد عاطف اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران نے شرکت کی-یہ مسئلہ اس وقت اجاگر ہوا جب حال ہی میں پشاور کے مضافاتی علاقے حسن گڑھی میں ایک نومود بچہ چوہے کے کاٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا-اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ شہر میں جو کوئی بھی چوہا مارے گا، اسے انعام کے طور پر فی چوہا 50 روپے دیئے جائیں گے-اس مقصد کے لیے شہر کے چاروں ٹاونز میں مخصوص پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوہے ان مقامات پر لاکر پھینکیں اور اپنے انعام حاصل کریں-اس کے ساتھ ساتھ ایک موبائل سروس کا بھی آغاز کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہر کے مضافات میں مارے جانے والے چوہے جمع کیے جاسکیں-ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو شہریوں کو چوہے مار زہر تقسیم کرنے کی بھی ہدایت کی-چوہوں کے خلاف آپریشن کے سربراہ نصیر احمد کا کہنا تھاکہ شہر کو چوہوں سے صاف کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے گا-
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خصوصی افراد سپورٹس فیسٹیول میں مختلف میچز کا فیصلہ
انٹرمدارس والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاورمیں شروع ہوگیا
لیاقت علی خان کی زیرصدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا سے بشپ آف خیبر پختونخوا ہمفری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت بارے پروپیگنڈا گمراہ کن ..
پشاور،منشیات بحالی مراکز میں زیر علاج مریضوں کو ہفتے میں ایک دن گھر والوں سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ ..
مشیر کھیل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں نوتعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کا اجلاس
گندم کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے موبائل ایپ اور مانیٹرنگ سمیت دیگر اقدامات کیے گئے ہیں،ظاہر ..
وزیر پبلک ہیلتھ کاپبلک ہیلتھ انجینئرنگ دفتر ہری پور کا دورہ، تفصیلی معائنہ
پشاور میں پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا دوسرے روز انعقاد
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا دورہ لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری