پشاور، حیات آباد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی حساس ادارے کے ریٹائر افسرکا قاتل گرفتار

جمعرات 31 مارچ 2016 20:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کرکے حساس ادارے کے ریٹائر افسر کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے مشہور علاقے حیات آباد میں کالعدم تنظیموں سے تعلق اور حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر عبدالطیف کے قاتل کو حیات آباد سے گرفتار کرلیا ہے سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار قاتل مقتول کا بھتیجا ہے جو دو ہزار نو میں دہشتگرد تنظیم میں شامل ہوا اور ملزم نے قتل کی منصوبہ بندی حیات آباد میں کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں