پشاور،ضلعی انتظامیہ کے بعد اب کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی چوہوں کے سر کی قیمت مقر رکردی

جمعرات 31 مارچ 2016 20:10

پشاور،ضلعی انتظامیہ کے بعد اب کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی چوہوں کے سر کی قیمت مقر رکردی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کے بعد اب کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی چوہوں کے سر کی قیمت مقر رکردی ۔

(جاری ہے)

چوہے ماروں اور تین سو روپے انعام جیتوں پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں اور کنٹونمنٹ ائیریا میں پچھلے کئی ماہ سے چوہے شہریوں کے لئے وبال وجان بنے ہوئے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوہوں کے خاتمے کیلئے ادویات کی مفت تقسیم کیساتھ ساتھ ان کو مارنے والے کو 25روپے کا انعام مقرر کیا گیا تھا تاہم اب کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی اس کے خاتمے کیلئے تین سو روپے کے انعام مقرر کردیا کہ جو ایک چوہے کو مارے گا اسے تین سوروپے کا انعام دیا جائیگا واضح رہے کہ پشاور میں چوہوں کے معاملے پر ارکان اسمبلی سمیت پشاور ہائیکورٹ میں بھی رٹ دائر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں