اپنے دورحکومت میں کرپشن کے سارے دروازے بند کر دیئے ہیں،مشتاق غنی

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سے مقابلے کیلئے تیار ہیں ،اگر عوام سرکاری سکولوں کو ترجیح دیں تو پرائیویٹ سکولوں کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے،معاون خصوصیوزیراعلی کے پی کے کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مارچ 2016 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی نے جی ٹی روڈ پر نئے تعمیر کردہ ڈائریکٹریٹ آف کامرس ینڈ منیجمنٹ کا افتتاح کر دیااس موقع پر مشتاق غنی نے کہا کہ اپنے دورحکومت میں کرپشن کے سارے دروازے بند کر دیئے ہیں ترقیاتی کام پائیدار طریقے سے مکمل کئے جارہے ہیں یونیورسٹی ایکٹ کے نفاز کے بعد تمام جامعات کی کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے افتتاخی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا وزیراعلی کے معاون خصوصی نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ میں سٹاف منتقل ہو گیا ہے تین منزلہ عمارت پرایک سو پانچ ملین لاگت آئی ہے مشتاق غنی نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ بھی یہاں منتقل کیا جائیگاپشاور میں نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے پر مشتاق غنی کا کہناتھا کہ صوبے کے سرکاری سکول پرائیویٹ سکولوں سے مقابلے کے لیئے تیار ہیں اگر عوام سرکاری سکولوں کو ترجیح دیں تو پرائیویٹ سکولوں کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے اعداو شمار کے مطابق 35 ہزار بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آ گئے ہیں مشتاق غنی کے مطابق فیسوں کے معاملے پر پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے نتائج جلد سامنے آ جائیں گے یونیورسٹیزایکٹ کے نفاز کے بعد تعلیمی کارکردگی مزید بہتر ہوجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں