ڈانس پرفارمنس کے بعد رقاصہ سے افغان باشندے کی زیادتی، مقدمہ درج
تازہ ترین : 1
ڈانس پرفارمنس کے بعد رقاصہ سے افغان باشندے کی زیادتی، مقدمہ درج

ڈانس پرفارمنس کے بعد رقاصہ سے افغان باشندے کی زیادتی، مقدمہ درج

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مارچ 2016ء): حیات آباد کے علاقہ میں فیز 2 میں ایک رقاصہ کو افغان پاشندے نے ڈانس پرفارمنس کے بعد اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق درندگی کا یہ واقعہ تہکال کی رہائشی ایک رقاصہ نے بتایا کہ افغان باشندے نے رقص کے لیے اسے اپنے گھر بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون نے افغان باشندے کے خلاف حیات آباد پولیس اسٹیس میں ایک ایف آئی آر درج کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ متاثرہ خاتون ایک رقاصہ ہے جو ڈانس پرفارمنس کے لیے فیز ٹو کے رہائشی شیر علی نامی ایک افغان باشندے کے گھر گئی، ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ ڈانس پرفارمنس کے بعد افغان باشندے نے پہلے زبردستی کی اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے ایس پی حیات آباد پولیس اسٹیشن حسن افضال نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو علی نامی افغان باشندے نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم مذکورہ خاتون کے میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ حسن افضال کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزم کے گھر پر چھاپہ بھی مارا لیکن کسی طرح ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم ملزم کے چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے گھر میں موجود ایک 74-AKرائفل، ملزم کی شہریت کی ڈاکو مینٹس اور رجسٹریشن دستاویزات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2016 - 15:16:55

اپنی رائے کا اظہار کریں