محکمہ انسداد دہشت گردی کی مانسہرہ میں کارروائی، دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و گولہ ..
تازہ ترین : 1

محکمہ انسداد دہشت گردی کی مانسہرہ میں کارروائی، دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے مانسہرہ کے علاقے اوگی میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ بدھ کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے علاقے اوگی میں کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم این جی او کے دفتر پر حملے میں ملوث ہے، گرفتار کیا گیا دہشت گرد محمد گل فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ریٹائرڈ صوبیدار بھی ہے، گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر اس کے گھر سے 32 کلو گرام بارودی مواد،ایک بم،2 راکٹ،8 ڈیٹونیٹر4فٹ پرائما کارڈ برآمد کرلئے گئے ہیں۔گرفتار دہشت گرد اوگی پولیس اسٹیشن پر بم دھماکے میں بھی ملوث تھا

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 14:43:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں