اسلامی قانونِ ازواج ہی عورت اور مرد کی عزت اور عصمت کا محافظ ہے ،حسینہ کاشف

منگل 29 مارچ 2016 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع پشاور کی ناظمہ حسینہ کاشف نے کہا ہے کہ بقائے نسل ،بہترین تہذیب و تمدن اور تعلیم و تربیت کے دو ہی سرچشمے ہیں اسلامی قانون ِ ازواج ہی عورت اور مرد کی عزت اور عصمت کا محافظ ہے اور خانگی محبت اور سکون کا ضامن بھی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی۔کے 9کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو جو اُونچا مقام عطا کیا ہے اس کے ذریعے وہ دورِحاضر کے فتنوں کو بے نقاب کرکے خواتین کے وقار کو اُجاگر کرے ۔

(جاری ہے)

ان پُرفتن حالات کے پیشِ نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کرے اور حضرت عائشہ کی سیرت اور ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرے تا کہ خواتین میں امہات المومنین کا کردار اجاگر ہو اور وہ ان کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال سکیں اور پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی اور خوشحال پاکستان بن سکے ۔بعد ازاں love or needکے موضوع پر کوثر اسلام نے پریزنٹیشن دی۔ شرکاء نے عورت اور جدید دور کے موضوع پر سپیکر فورم میں حصہ لیا۔ شرکاء میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔کنونشن میں یو۔سی 64سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں