خیبرپختونخوا کے پیرامیڈیکس ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجاج،، صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا

منگل 29 مارچ 2016 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے پیرامیڈیکس ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا،ملازمین لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جمع ہوئے اوروہاں سے جلوس کی شکل میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے،ملازمین کی ہڑتال کے باعث مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑا، ملازمین نے ہیلتھ الاونس سروس ،سٹرکچر اورپی پی ایچ آئی کی خامیوں کے خاتمے اور انتقامی تبادلوں کا سلسلہ بند کرنے کامطالبہ کردیا ہے،پیرامیڈیکس ملازمین کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے 11 فروری کو تمام مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا تھا مگر سینئر صوبائی صحت شہرام ترکئی ملازمین کے مطالبات کے منظوری میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر صحت شہرام ترکئی کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ تنخواہیں دی جاتی ہیں پروفیشنل الاوٴنس سب کو ملے گا مگر اس پر وقت لگے گا شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ آج کا احتجاج بے بنیاد ہے احتجاج آج فیشن بن چکا ہے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں