پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو چوہوں کے معاملے پررپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت ..
تازہ ترین : 1

پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو چوہوں کے معاملے پررپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ۔2016ء) پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت سے چوہوں کے معاملے پررپورٹ جمع کرانے کی اخری مہلت دیدی۔پشاور ہائی کورٹ میں ادم خور چوہوں سے متعلق دائر کیس کی سماعت ہو ئی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس روح الامین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہو نے کے بعد عدالت نے چیف سیکر ٹری، سیکر ٹری ہیلتھ،اور ڈی جی ہیلتھ کو رپورٹ جمع کرانے کی اخری مہلت دیں دی۔واضح رہے کہ پشاور کے میں ادم خور چو ہوں کے کاٹنے سے متعدد بچوں کی ا موت واقع ہو چکی ہے۔

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 21:09:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں