خیبرپختونخوا اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمزبل کی منظوری دیدی

صوبائی اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل اور نوادرات سے متعلق بل کی منظوری دی

منگل 29 مارچ 2016 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمزبل کی منظوری دیدی، بل کے تحت اسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس اسٹاف کی بھرتی ،تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار حاصل ہو گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت منعقدہوا،خیبرپختونخوا اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمزبل کی منظوری دے دی۔

ایم ٹی آئی بل کے تحت تمام سرکاری اسپتالوں کو خود مختار بنا دیا گیاہے۔ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ڈاکٹر کی بھرتی کر سکے گی۔ اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی نے ایوان کوبتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کو اب پیسے وصول کرنے کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایم ٹی آئی جیسے قوانین کو متعارف کرایا گیاہے۔

ایم ٹی کی منظوری کے بعد اب دورافتادہ علاقوں میں ڈاکٹروں کیلئے نوکری کرنا مشکل نہیں ہوگی۔ جن علاقوں کو ڈاکٹر نہیں جانا چاہتے تھے اب جائیں گے۔ اسمبلی نے نوادرات سے متعلق بل کی منظوری بھی دی جس کے تحت نوادرات کی تجارت اور پاس رکھنے کی صورت میں سزائیں مقرر کی گئی ہے۔ نئی قانون سازی سے نوادارات کو یقینی طور پر محفوظ بنایاجاسکے گا۔ صوبائی اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل کو بھی منظور کرلیا ہے۔ بل کے تحت تمام محکموں کے جونیئرکلرک کی بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں