چیف ایگزیکٹو پسکو کا شام کے اوقات میں اچانک مختلف دفاترشکایات کا معائنہ

منگل 29 مارچ 2016 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی نے صارفین کو بہتر خدمات اورسہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے افغان کالونی, شاہی باغ,قصہ خوانی , کوہاٹی گیٹ , تحصیل گورگھٹری, دلہ زاک کمپلینٹ آفسز کا معائنہ کیا اورکمپلینٹ آفسز میں سہولیات کومزیدبہتربنانے کے لئے ہدایات جاری کیں․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اس موقع پر کمپلینٹ آفسز کے ضروری آئٹمز بشمول سیفٹی آلات کو چیک کیا اور اہلکاروں سے ان کی متعلق بات چیت کی ․چیف ایگزیکٹیونے ٹیکنیکل سٹاف کو لائنوں پر کام کے دوران ضروری حفاظتی اقدامات اختیارکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیفٹی آلات آپ کی حفاظت کے لئے ہیں اس لئے ان کا استعمال ضرورکریں اور غیرضروری خوداعتمادی کا مظاہرہ نہ کریں․ چیف ایگزیکٹیونے واضح کیا کہ صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اور ان کے بجلی سے متعلقہ شکایات کا جلد سے جلد ازالہ ہمارا مطمع نظرہے اس لئے صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی میں سست روی اور غفلت کا سخت نوٹس لیا جائے گا ․چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ وہ آئندہ بھی کمپلینٹ آفسز کا اچانک دورہ کریں گے اس لئے وہ اپنے فرائض کو ایمانداری اورلگن سے انجام دیں ․چیف ایگزیکٹیونے ایس ای پشاورسرکل کو ہدایت کی کہ کمپلینٹ آفسز میں ٹیلی فون کی سہولت فوری طورپرفراہم کی جائے تاکہ صارفین کو شکایات کے اندراج کے لئے کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ․اسی طرح کمپلینٹ آفسز میں کرسیاں اورمیزیں فراہم کرنے کرنے کی بھی ہدایت کی ․چیف ایگزیکٹیونے کمپلینٹ آفسز میں خاص کر ٹی اینڈ پی آلات کو ہرصورت میں دستیابی اور سٹاف کی ڈیوٹی پرہروقت موجودگی کویقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں