آئی جی پی خیبر پختونخوا نے تین اے ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے
تازہ ترین : 1

آئی جی پی خیبر پختونخوا نے تین اے ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ۔2016ء)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان دُرانی نے تین اے ایس پی کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ منگل کوسنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈیمی سے تبدیل ہوکر صوبے میں رپورٹ کرنے والے تین اے ایس پیز ،محمد شعیب خان کو اے ایس پی کوہاٹ، کیپٹن (ریٹائرڈ) علی بن طارق کو اے ایس پی مردان اور کیپٹن (ریٹائرڈ )نجم الحسن لیاقت کو اے ایس پی پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 18:12:56

اپنی رائے کا اظہار کریں