صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبودکیلئے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں عبدالمنعم ..
تازہ ترین : 1

صوبائی حکومت نے عوامی فلاح و بہبودکیلئے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں عبدالمنعم خان

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوامی فلاح وبہبودکے لئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں اورخاص طورپر بونیر اورشانگلہ کے اضلاع کے لئے عوامی مفاد کی کئی ایک ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔ وہ منگل کو ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

اس موقع پر گجر برادری ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فانوس گجر بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صوبے میں این ٹی ایس کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والے افراد کو مختلف عہدوں پربھرتی کیاگیا ہے جوموجودہ صوبائی حکومت کی میرٹ کی بلادستی کو قائم رکھنے کے لئے سنجیدہ کوشش کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ عبدالمنیم خان نے کہا کہ بونیر میں پہلی بارجشن بہاراں منایا گیاہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے لوگ امن کے خواں ہے اوروہ اس طرح کے حکومتی اقدامات کو کامیابی سے ہمکنارکرنے میں بھر پورتعان کا مظا ہرہ کرتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 18:11:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں