پشاور سرکاری بسو ں کے لئے نیا ہدایت نا مہ جا ری

سرکاری بس میں صرف سرکاری ملازمین کو ہی بٹھایا جائے، ایس ایس پی آپریشنز پشاور

منگل 29 مارچ 2016 13:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مارچ۔2016ء) پشاور میں سنہری روڈ پر سرکاری بس میں دھماکے کے بعد پولیس نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہدایت نامہ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی طرف سے جاری کیا گیا ہے پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق سرکاری بس جن اڈوں سے نکلیں گی انہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ چیک کرے گا جبکہ ہدایت نامے میں سختی سے کہا گیا ہے کہ سرکاری بس میں صرف سرکاری ملازمین کو ہی بٹھایا جائے اور اگر راہ چلتے لوگوں کو بٹھایا گیا تو بس عملے کے روڈ پرمٹ کو کینسل کر دیا جائے گا دوسری طرف بس عملے نے پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایتے نامے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور پولیس نے تمام تر ذمہ داریاں ہم پر ڈال دی ہیں بس علے کا مزید کہنا تھا کہ ایک مسافر کو چیک کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے ایس ایس پی آپریشنز کو اپنے ہدایت نامے پر نظرثانی کرنی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں