پشاورذبح خانہ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کرنے کی ہدایت

منگل 29 مارچ 2016 12:20

پشاور۔29 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء )ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر پشاور ڈاکٹر سید معصوم شاہ نے زبح خانہ پشاور کے لیے سکواڈ بنادیاجو روزانہ کی بنیاد پر اس کی رپورٹ سید معصوم شاہ کو پیش کریگی‘ ڈائریکٹر پشاور نے زبح خانہ لنڈی سڑک کے لیے ڈاکٹر عباس اور ڈاکٹر طفیل کو زبح خانہ رنگ روڈ پر تعینات کیاہے‘ انہوں نے کہاکہ اصولوں پر کوئی سودابازی نہیں ہوگی‘ قصائی حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند ہوکر جانورذبح کریں اور ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی کو فرض اولین سمجھ رک ادا کریں بصورت دیگر محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈائریکٹر سید معصوم شاہ نے کہاکہ گھروں‘ دکانوں اور حجروں میں جانور ذبح کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں