یونین کونسل 29مسائل کی آماجگاہ بن گئی‘ عبدالجبار

منگل 29 مارچ 2016 12:16

پشاور۔29 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء )یونین کونسل 29مسائل کی آماجگاہ بن گئی ہے‘ منتخب نمائندے ووٹ لینے کی بعد غائب ‘ کوہاٹ روڈ بلال کالونی کی سڑک توڑ پھوڑ کاشکار‘ نکاسی آب نہ ہونے کے باعث نالے گندگی سے بھر گئے اور زنگ آلود پانی کے پائپ جوکہ نالوں میں سے گزرکر گھروں تک جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں‘ ان خیالات کااظہار سابق ضلعی امیدوار ڈاکٹر عبدالجبار نے ایک بیان میں کیا‘ انہوں نے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے مسائل حل ہونے کے بجائے زیادہ ہورہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں