محکمہ صحت اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات ، تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

پیر 28 مارچ 2016 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر صحت شہرام ترکئی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ فریقین عوام او رہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی بہتر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے تمام تر مسائل اور معاملات باہمی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔

محکمہ صحت کے حکام نے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے ایک وفد جس کی قیادت سراج الرین برکی اور روئیداد خان کر رہے تھے کے ساتھ مذاکرات منعقد کئے جس میں پیرا میڈیکس کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری او راس سلسلے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کی طرف سے آج بروز منگل ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال سے متعلق معاملات زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

ان مذاکرات کے نتیجے میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس ہڑتال کی کال کو واپس لے کر صرف ایک مختصر اور علامتی ہڑتال پر رضا مند ہوگئے جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا کہ صوبے کے محدود مالی وسائل کے اندر ہتے ہوئے پیرامیڈیکس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں ایک ثمر ی حکام بالا کی منظوری کے لئے پہلے سے بھیج دی گئی ہے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ان کے مطالبات کی منظوری کے لئے مخلصانہ کوشش کرنے پر محکمہ صحت کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ آئندہ ایسے تمام مسئلے مسائل ہڑتالوں اور احتجاجوں کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں