دہشت گر دو ں کو کیفر کر دار تک پہنچا کر دم لیں گے، میاں احمد شاہ گھگ
تازہ ترین : 1

دہشت گر دو ں کو کیفر کر دار تک پہنچا کر دم لیں گے، میاں احمد شاہ گھگ

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 28 مارچ۔2015ء )ممبر پنجاب ااسمبلی میاں احمد شاہ گھگہ نے سا نحہ لاہورپر اظہار سوگ کر تے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ لاہور کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کے اندوناک وا قعہ نے انسا نیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر عرصہ دراز سے ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

وہ بندوق کے زور پر اپنی منفی سوچ اور اپنے نظریات پوری قوم پر مسلط کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ تعلیمی درسگاہوں پر دہشت گرد عناصر کا حملہ بزدلانہ اقدام ہے ہمارے پرعزم طلبا ان کے یہ مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے شہید ہو نیوا لوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔انپوں نے کہا کہ انشااﷲ ہم ان دہشت گر دو ں کو کیفر کر دار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ امتحان کی اس گھڑی میں ہمیں مزید اتحاد کی ضر ورت ہے تاکہ کو ئی بھی ملک دشمن عنا صر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

وقت اشاعت : 28/03/2016 - 19:41:49

اپنی رائے کا اظہار کریں