خیبر پختونخوا بار کونسل کاگلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش دھماکے کے خلاف یوم سیاہ

پیر 28 مارچ 2016 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چئیرمین محمد طارق آفریدی نے گلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورحکومت سے دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعے میں ملوث تمام قوتوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ بار کونسل نے اس اندوہناک واقعے کے سوگ میں پیر اورمنگل کو پورے صوبے میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے طارق آفریدی نے کہا کہ بارکونسل نے اس حوالے سے پہلے بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فول پروف سیکورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ تمام شہریوں کے بلا امتیاز تحفظ کیلئے مناسب اقدامات ضروری ہیں وائس چیرمین بار کونسل طارق آفریدی نے سانحہ میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور دہشت گرد اپنے برے انجام کو ضرور پہنچیں گے انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں