وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی لاہورخودکش دھماکے کی شدیدمذمت

وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین کا سانس نہیں لیں گے

اتوار 27 مارچ 2016 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے لاہور میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔انہوں نے اس دلخراش واقعہ میں متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ انسانیت سے عاری لوگ ہی کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین کا سانس نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت انشاء اﷲ ہماری ہی ہو گی اور عوام جلد ہی ملک میں امن کا ماحول دیکھیں گے۔وزیر اعلیٰ نے واقعہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں