اخوت و بھائی چارہ کے لئے تمام مذہبی تہوار مشترکہ پلٹ فارم سے منائے جائیں ،خانزادہ خان

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا ملک بھر کے تمام مسحی برادری کو ایسٹر تہوار کی مبار کباد

اتوار 27 مارچ 2016 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر خانزادہ خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان، صوبائی صدر اقلیتی ونگ نصیب چند نے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے تمام مسحی برادری کو ایسٹر تہوار کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مذہبی تہوار وں میں شریک ہوکر پاکستانیت کو اْجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہولی تہوار میں شریک ہوکر اقلیتوں کے دل جیت لیئے ہیں آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا محافظ اور ضامن ہے پیپلز پارٹی کے قائدین نے اقلیتوں کے یکساں نظام تحفظ اور حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی ہے ملک کی آزادی میں قائداعظم کی قیادت میں اقلیتوں نے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا بے پناہ قربانیاں دی اور اپنا مثالی کردار آدا کیا جو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی استحکام پاکستان کی خاطر پارلیمانی سیاسی و مذہبی جماعتیں تمام مذہبی تہوار مشترکہ پلٹ فارم سے منانے میں اپنا کردار آدا کریں نفرتوں ،عداوتوں دشمنوں کو اخوت بھائی چارہ اور دوستی میں تبدیل کرکے ملک کو ہمیشہ کے لئے امن کا گہوارہ بنایا جاسکے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں