پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ‘ چالیس سے زائد افراد گرفتار ‘ منشیات اوراسلحہ بر آمد

گرفتار افراد میں دو درجن سے زیادہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد کلیئر کر دیا گیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) پشاور پولیس نے پھندو میں سرچ آپریشن کے دور ان40 سے زیادہ افراد حراست میں لے کر بھاری تعداد میں منشیات اور 2 پستول برآمد کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آپریشن تھانہ پھندو کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جس میں 42 مشکوک افراد ایک افغان باشندہ اور اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے ایک پستول،منشیات اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں دو درجن سے زیادہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ مذکورہ افراد میں سے 8 کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں