وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور عجائب گھر سے نوادرات چوری کی تفتیش کیلئے اسلام ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور عجائب گھر سے نوادرات چوری کی تفتیش کیلئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم طلب کرلی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کے عجائب گھر میں نوادرات کی چوری کے معاملے پر تفتیش کے لئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے انکشاف کیا تھا کہ پشاور کے عجائب گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے نوادرات غائب ہیں اس حوالے سے نوادرات چرانے اور جعلی نوادرات رکھے جانے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم تحقیقات کررہی تھی۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید تفتیش کے لئے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم کو طلب کرلیا جو عجائب گھر میں رکھے نوادرات کی جانچ پڑتال کرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/03/2016 - 14:09:51

اپنی رائے کا اظہار کریں