پیپلز پارٹی خیبرپختونخواکا صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کااظہار

متاثرہ خاندانوں کی بھرپور دادرسی ،زخمی ہونیوالے افراد کے بہترین علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،فرزندعلی خان

جمعہ 25 مارچ 2016 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواکے صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر نہایت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متاثرین کے غم میں برابر شریک ہیں ،اپنے تعزیتی بیان صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور دادرسی اور زخمی ہونے والے افراد کی بہترین علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندانوں کے لئے بھرپور معاوضے کا اعلان کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی اور قدرتی آفت کے متاثرین کے مدد کا ہے پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس گا منشور صرف عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ہے پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے امن کے لئے بات کی اسی بات پر قائم رہتے ہوئے پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کے نظرانے پاکستان کے لئے قربان کر دیے کیونکہ اپنی جانوں سے زیادہ اْن کو پاکستان کی ترقی ،بقا اور عوام کو طاقتور بنانے کے لئے تھے پی پی پی نے ہمیشہ پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ایسے اقدامات اْٹھائے ہے کہ جو عوام کے بنیادی اور انسانی حقوق کو مزید تحفظ فراہم ہو سکے متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں