پولیس کریک ڈاؤن کے دوران افغان مہاجرین سمیت 554افراد گرفتار

گرفتارملزمان قتل،اقدام قتل،اغوائیگی،ڈکیتی سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہیں ،قبضے سے بھارتی تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعہ 25 مارچ 2016 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک ہفتے کے دوارن جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردی کی روک تھام سمیت دیگر چھوٹے بڑے کرائمز کے وارداتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 447افغان مہاجرین سمیت 554افراد کو گرفتار کیا جن میں 127اشتہاری مجرمان شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز کے ایس پیز کی نگرانی میں، ڈی ایس پیزاور تمام ایس ایچ اوزنے بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے18مارچ سے 24مارچ تک اشتہاری ملزمان ،افغان مہاجرین ،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام ،اغوائیگی ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 127اشتہاری مجرمان سمیت 447افغان مہاجرین گرفتار کئے۔

جن میں تھانہ بڈہ بیر پولیس کی اشتہاری ملزمان اور غیر قانونی رہائش پزیر افغان مہاجرین کی گرفتاری سب سے بہتر ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3عدد ہینڈ گرنیڈ،34عدد رائفل،25عدد کلاشنکوف،7عدد ریپیٹر،8عدد کلاکوف، 416عددپستول ،36605عددکارتوس ،3عددمیگزین ،120کلو گرام چرس،8کلوگرام ہیروئن ،500گرام افیون اور450بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہو کر چالان عدالت ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں