ہری پور ٗ ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل اور بیوی کو زخمی کر دیا

پولیس نے ملزم کے خلاف گرفتار کر کے 302اور 304کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

جمعہ 25 مارچ 2016 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ہری پور میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد خرم راشد کے مطابق ہری پور کے رہائشی ایک شخص نے اپنی 19 سالہ بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

خرم راشد کے مطابق مذکورہ لڑکی نے اپنے والد اور خاندان کی مرضی کے خلاف ایک سال قبل پسند سے شادی کی تھی تاہم جب وہ اپنے والدین سے ملنے ان کے گھر آئی تو اس کے والد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ٗ اس کی والدہ زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 اور 304 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ملزم کو بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیاجس کے بعد عدالت نے اسے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں