پشاور،ضلعی انتظامیہ کا ورسک روڈ پر مچنی گیٹ سے شامی روڈ تک ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

آپریشن شروع ہونے کے بعد دکانداران خود بخود اپنی غیر قانونی تجاوزات ہٹاٹے رہے،انتظامیہ

جمعہ 25 مارچ 2016 20:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ایریگیشن کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ورسک روڈ پر ناجائز تجاوزات کو ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بشیر احمد اورجاوید انور کمال نے ایس ڈی او محکمہ ایریگشن سیف اﷲ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ورسک روڈ پر مچنی گیٹ سے شامی روڈ تک غیر قانونی تجاوزات کو ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران بھاری مشینری کو استعمال کیا گیا اور موقع پر کسی بھی قسم کے ناخشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ ورسک روڈ پر آپریشن شروع ہونے کے بعد دکانداران خود بخود اپنی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹاٹے رہے۔انتظامیہ کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں تما م تجاوزات مافیا کو خبردار کیا ہے کہ وہ بذات خود اپنی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں