پشاور پولیس نے متھرا میں سرچ آپریشن میں 10 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات ..
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس نے متھرا میں سرچ آپریشن میں 10 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ۔2016ء)پشاور پولیس نے متھرا میں سرچ آپریشن میں 10 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلئے ۔پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ متھرا کی حدود میں کی گئی، جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،جن سے 2 پستول، 2 رائفلز، منشیات، اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی میں مجموعی طور پر 50 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جس میں سے 40 سے زیادہ افراد کو تحقیق کے بعد رہا کردیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/03/2016 - 16:43:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں