رسالپور‘ پی اے ایف گریجویٹس پریڈ سے 12 خواتین سمیت 164 کیڈٹس پاس آوٴٹ

جمعہ 25 مارچ 2016 14:41

رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء)پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں گریجویٹس پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ بارہ خواتین سمیت 164 کیڈٹس پاس آوٴٹ ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین اونال تھے۔پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت اور قومی خدمت کے لئے پاکستان ایئرفورس کے 12 خواتین سمیت 164 کیڈٹس پاس آوٴٹ ہوگئے۔

پاس آوٴٹ ہونے والے جی ڈی پائلٹس اور انجنئرنگ کورسز کے گریجویٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل عابدین انال نے پاسنگ آوٴٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کو بیجز لگائے اور انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے جوانوں نے فلائنگ پاسٹ اور پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کے سربراہ کا یہاں موجود ہونا پاکستان اور ترکی کے بہترین تعلقات کی مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں شامل ہونے والے کیڈٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہردم تیار رہنا چاہئے۔ سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کی طرف سے مشاق طیاروں ٹی 37 کی فراہمی پر مشکور ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں