پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹر کنونشن سے 70 سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے ، ڈاکٹر عبدالعزیز ضیاء

جمعہ 25 مارچ 2016 12:36

پشاور۔25 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء ) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملکی سطح پر ڈاکٹر کنونشن میں طبی موضوعات اور قومی امور پر مختلف سیشنز میں 70 سے زیادہ مقررین خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

کنونشن کے مہمانان میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا ،وزیر صحت شہرام خان ترکئی، سینئر وزیر عنائت اللہ خان ، مختلف میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور بین الاقوامی طبی ماہرین شامل ہیں، کنونشن چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز ضیاء کے مطابق پیما نہ صرف ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل اور قومی سطح پر طبی اصلاحات کے لئے مصرف عمل ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے، ان کی اخلاقی تربیت اور طبی اخلاقیات پر عملدرآمد ہمارے پروگرام کا لازمی جزو ہیں۔

پیما کا 24واں مرکزی کنونشن 2-3اپریل کو پشاور میڈیکل کالج میں ہو گا،31مارچ اور یکم اپریل کو پری کنونشن ورکشاپس ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں