حیات آبادبس سٹینڈ سے چلنے والی بسوں کی سنیپرڈاگ کے زریعہ چیکنگ کا سلسلہ شروع

جمعرات 24 مارچ 2016 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء)پشاورر پولیس نے مسافر بسوں میں تخریب کاری کے خطرات کے پیش نظر حیات آبادبس سٹینڈ سے چلنے والی بسوں کی سنیپرڈاگ کے زریعہ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گزشتہ روز حیات آبادمیں پی ڈی اے آفس کے قریب ایس ایس پی آپریشنزکی سربراہی میں مسافر بسوں کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بس ڈرائیوران اور کنڈیکٹرزکو ایس اوپی کے حوالے سے خصوصی مشقیں کرائی گئیں اس موقع پر ایس پی کینٹ، اے ایس پی حیات آباد ،ایس ایچ او حیات آباداور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز حیات آباد کے علاقہ میں پی ڈی اے آفس کے قریب واقع مسافر بس سٹینڈ میں ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں مسافر بسوں کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے خصوصی مشقیں کی گئیں اس موقع پر ایس پی کینٹ کا شف ذولفقار ،اے ایس پی حیات آباد حسن افضل ،ایس ایچ او حیات آباد عباد وزیر خان اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ تمام بسوں کی ہر روز سنیپر ڈاگ کے ذریعے چیکنگ کی جائیگی ۔ بسوں کو ڈیلی کلئیرنس سرٹیفیکٹ دیکر اس کو پر کرکے اپنے پاس رکھے گا تمام بسوں میں ہدایت نامہ اویزاں ہوگا جس پر متعلقہ پولیس ،بی ڈی ایس اور ایمر جنسی نمبرات درج ہونگے تاکہ ضرورت پڑنے پر بروقت اطلاع کریں۔ مسا فروں کو بس میں چڑھا نے سے پہلے کنڈیکٹر کی ذمہ داری ہے کہ اندر با ہر گا ڑی کو مکمل تسلی کے ساتھ چیک کرے مشتبہ چیز کی مو جو د گی پر مقامی پو لیس یا ایمر جنسی کنٹرول کو فو ری طو ر پر مطلع کیا جائے۔

کنڈیکٹر کی ذمہ داری ہے کہ مسافروں کو بس میں چڑھانے سے پہلے اچھی طرح میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے باڈی تلاشی لے اور سامان بھی چیک کریں۔جب تمام مسافر بس میں سوار ہو جائے تو تمام مسافروں کی ویڈیوں بنائی جائے ۔مسافر بسیں بغیر متعینہ سٹاف کے مسافر نہیں اٹھائے گی۔ایس ایس پی صاحب نے کہا کہ مسافر بس جب اپنے منزل پر پہنچ کر خالی ہو جائے تو کنڈیکٹر کی ذمہ داری ہے کہ گاڑی کی دوبارہ مکمل چیکنگ کریں تاکہ کوئی مشتبہ چیز بس میں نہ رہ گئی ہواور اگر کوئی مسافر ادھی منزل پر بس سے اتر ے تو بس عملہ تسلی کرے کہ اس مسافر نے کوئی چیز بس میں تو نہ چھوڑی ہے اگر کوئی شخص مسافر بس میں سامان لے جانے کا کام کرتا ہے تو بس عملہ کی ذمہ داری ہے کہ جو سامان بس میں لادھا جائے اس سامان کے مالک کا نام، پتہ،شناختی کارڈ اور موبائل نمبر وغیرہ کی تفصیل بس عملہ کے پاس ہو۔

اس موقع پربس حفا ظتی مشقو ں کی عملی مظاہرے کے دوران گا ڑی کو اندر باہر سے تسلی بخش چیکنگ کی اورگا ڑی میں سامان رکھنے والے تمام خانوں کی چیکنگ کی گئی تا کہ کو ئی مشکوک یا مشتبہ چیز تو مو جو د نہیں ہے۔مشقوں کے دوران تمام سواریوں کی گا ڑی میں سوار ہو نے سے پہلے میٹل ڈیٹکٹر کے زریعے با ڈی سرچ کی گئی اور سامان چیک ہونے کے بعد تمام سواریو ں کی ویڈیو بھی بنا ئی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں