ضلعی انتظامیہ کاحیات آباد اور یونیورسٹی روڈ پر مختلف مارکیٹ اور فاسٹ فوڈز کی چیکنگ ،34 افراد گرفتار

جمعرات 24 مارچ 2016 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے حیات آباد اور یونیورسٹی روڈ پر مختلف مارکیٹ اور فاسٹ فوڈز کی چیکنگ کرتے ہوئے حکومتی قوانین کی خلاف ورزی پر34 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانوار الحق نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں آفریدی مارکیٹ، محمد زئی مارکیٹ، حمزہ مارکیٹ، بشارت مارکیٹ، یوسفزئی مارکیٹ اور انصاف مارکیٹ میں مختلف دکانوں اور فاسٹ فودز کی چیکنگ کی۔

گران فروشی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر مختلف فاسٹ فوڈز، جوس شاپ اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور گران فروشی پر 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار افراد میں نانبائی، دودھ فروش، سبزی وفروٹ فروش اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں